چیئرمین نیب کی کرپشن کی نشاندہی کرنیوالوں کے تحفظ کیلئے بل کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی این پی)  قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین نیب قمر الزمان چودھری نے سرکاری اداروں اور خود مختار محکموں میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کے تحفظ کیلئے بل کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز یہاں  نیب ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلا س سے  خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے آگاہی اور تدارک ونگ کو متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں اور خود مختار محکموں میں کرپشن کی نشاندہی کرنیوالوں کے تحفظ کیلئے بل کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا یورین کنونشن برائے انسداد کرپشن کے تحت کرپشن کی نشاندہی کرنیوالوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرنا نیب کے فرائض میں بھی شامل ہے۔ کرپشن کی نشاندہی کے میکنزم کو تشکیل دینے کی حوصلہ افزائی اور اس پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔
چیئرمین نیب/ نشاندہی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...