اسلام آباد ایف 8 کچہری میں دھماکہ کیس کی سماعت، اٹارنی جنرل کا جواب آنے پر احکامات جاری کرینگے: جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد F-8 کچہری میں دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت میں عدالت نے قرار دیا کہ معاملات کے حوالے سے اٹارنی جنرل کا جواب آجائے پھر عدالت اس کی روشنی میں احکامات جاری کرے گی۔ کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لیئے ملتوی کردی گئی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے صدر نصیرکیانی ویگر عدالت میں پیش ہوئے کامران مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا کہ واقعہ کے متاثرین کو امدادی رقوم فراہم نہیں کی گئیں جن کو کچھ رقم ملی وہ بھی بہت کم تھی اس میں اضافہ کیا جائے۔ زخمیوں کا بھی خاطر خواہ علاج نہیں ہو رہا واقعہ کے اصل ذمہ دار بھی تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔ اس پر عدالت نے قرار دیا کہ اٹارنی جنرل موجود نہیں ہیں پہلے وہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کردیں پھر عدالت آپ کے تحفظات کو بھی دیکھ لے گی اٹارنی جنرل کے موقف کے بغیر عدالت حکم جاری نہیں کرسکتی عدالت نے معاملے پر اٹارنی جنرل کو جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوںکے لئے ملتوی کر دی ہے۔

ایف 8 کچہری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...