اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت وکیل صفائی فروغ نسیم ، شوکت حیات خان ، فیصل چودھری کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی۔ استغاثہ کے گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ خالد قریشی پر اب جرح آج بروز جمعرات کو ہوگی۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ وکلاء سپریم کورٹ میں تو نظر آئے مگر خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
غداری کیس
خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج ہوگی
Sep 18, 2014