لندن (وقار ملک) سکاٹ لینڈ میں آج ہونے والے ریفرنڈم میں آزادی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان زبردست کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ حکومت برطانیہ نے سکاٹش عوام کو مزید مراعات اور جمہوری حقوق دینے کا اعادہ کیا ہے تاکہ متحدہ برطانیہ کو علیحدگی سے بچایا جا سکے جبکہ آزادی حاصل کرنے والے حامیوں نے کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کو اصل اقتدار اس وقت مل سکتا ہے جب یہ برطانیہ کے اثر سے مکمل طور پر نکل آئے۔ کیمرون نے کہا کہ علیحدگی کا مقصد سکاٹ لینڈ کی نئی کرنسی ہے۔ خاندان تقسیم ہوں گے۔ انگلینڈ کے ساتھ سرحد قائم ہو جائے گی۔ تکلیف دہ صورتحال میں گھر تعمیر کرنا ہو گا۔ برطانیہ سکاٹش عوام کو اپنے دل سے لگا کر رکھنا چاہتا ہے۔ انہیں وہ تمام حقوق دیے جائیں گے جس کی انہیں تمنا ہے۔ علیحدگی پسند تنظیموں نے برطانیہ پر کسی قسم کے وعدوں پر یقین نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ آج ہو گا۔ برطانیہ سے علیحدہ ہو کر اپنا ایک تشخص قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق 45 علیحدگی پسندوں کے حق میں جبکہ حکومت 50فیصد سے جیت جائے گی اور ریفرنڈم 10سال کے بعد کیا جا سکتا ہے۔
ریفرنڈم
سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے ممکنہ علیحدگی، تاریخی ریفرنڈم آج ہو گا
Sep 18, 2014