لاہور (خبرنگار) منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونیوالی معروف ماڈل ایان علی کو پی آئی اے انتظامیہ نے تاخیر سے آنے کی وجہ سے کراچی لے جانے سے انکار کر دیا۔ ایان علی پی آئی اے کے عملے سے الجھ پڑیں۔ ان کو ڈراتی دھمکاتی رہیں اور جب ان کی نہ سنی گئی تو غصے میں آگ بگولہ ایان علی پائوں پٹختی لاہور ائر پورٹ سے واپس چلی گئیں۔ ایان علی نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 313 کے ذریعے کراچی جانا تھا۔ مگر وہ جب ائر پورٹ پہنچیں تو پی آئی اے عملے نے انہیں بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیا اور جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا۔ پی آئی اے کا موقف ہے کہ جہاز پر سوار ہونے کیلئے ایک گھنٹہ پہلے ائر پورٹ پر پہنچنا لازم ہوتا ہے مگر ایان علی پرواز کی روانگی سے 25 منٹ پہلے پہنچیں۔