شہباز شریف کی کارکردگی کا اعتراف پاکستان ہی نہیں بیرون ملک بھی کیا جاتا ہے: جرمن وفد

Sep 18, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) جرمنی کے پارلیمانی اسٹیٹ سیکرٹری برائے وزارت اقتصادی تعاون و ترقی تھامس سلبرہارن اور وفد کے دیگر ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ شہبازشریف کی کارکردگی کا اعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی کیا جاتا ہے اور جس عزم اور ویژن کے ساتھ وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ بلاشبہ پنجاب اس وقت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے سرفہرست ہے، جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی متحرک اور فعال قیادت کو جاتا ہے۔

مزیدخبریں