آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم ،سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

مظفر آباد (آئی این پی) آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم آزاد کشمیر، سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوآزاد کشمیر ہائی کورٹ نے مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم آزاد کشمیر، سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے، سیکرٹری بلدیاتی کو بھی توہین عدالت کاشوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر اور بلدیاتی انتخابات 6 ماہ میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن