اسلام آباد (این این آئی) پی آئی اے کی جدہ اور مسقط سے آنے والی پرواز تمام مسافروں کو تو لے آئی تاہم ان کا سامان چھوڑ کر آ گئی۔ مسافروں نے جب ایئر پورٹ پر پہنچ کر اپنے سامان کے حوالے سے حکام سے پوچھا تو انہیں پتہ چلا کہ ان کا سامان تو جدہ اور مسقط میں ہی رہ گیا۔ پی آئی اے حکام کی لاپرواہی کے پر مسافروں نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج پر احتجاج کیا گیا۔