لاہور (نامہ نگار) واہگہ میں زیرو پوائنٹ سے دو بھارتی جاسوس گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام علی اور وقاص شامل ہیں۔ دونوں جاسوسوں کو رینجرز انٹیلی جنس نے دو روز قبل حراست میں لیا تھا۔ ملزمان بھارت سے پاکستان شراب سمگلنگ کی آڑ میں جاسوسی کرتے، بھارتی خفیہ ایجنسی کو معلومات فراہم کرتے تھے۔ جاسوس نے بیان میں کہا کہ بھارتی شہر امرتسر میں ’’را‘‘ کا افسر استقبال کرتا تھا سیالکوٹ بائونڈری کی تصاویر اور تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔وقاص نے مزید بتایا کہ اے سرکاری ملازمین اور کالعدم تنظیموں کے ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا تھا۔