سندھ میں احتسابی عمل بہتر بنانے کیلئے کمشن بنانے کا فیصلہ کر لیا: قائم علی شاہ

Sep 18, 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں احتسابی عمل بہتر بنانے کیلئے احتساب کمشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائم علی شاہ نے گزشتہ روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے انہوں نے مزید کہا نجی سکولوں پر واضح کر دیا فیسں کم کریں یا پھر سکول بند کریں۔ پیپلزپارٹی پر کرپشن کا الزام آج سے نہیں 40 سال سے لگ رہا ہے۔ گرین لائن بس سروس منصوبہ پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ تسلیم کرتا ہوں کراچی شہر میں کئی مقامات پر تجاوزات ہیں۔ وزیر بلدیات شہر میں صفائی کیلئے انتظامات بہتر کریں۔

مزیدخبریں