ٹیکساس: مسلمان طالبعلم احمد محمد ہیرو بن گیا‘ گرفتاری کے واقعہ پر 10 لاکھ ٹوئٹ‘ اگلے ماہ وائٹ ہائوس جائے گا

آسٹن / ٹیکساس (این این آئی) ٹیکساس میں سائنس پروجیکٹ بنانے والا بم کے مغالطے میں گرفتار مسلمان طالبعلم احمد محمد کو امریکی صدر بارک اوباما نے وائٹ ہائوس آنے کی دعوت دی ہے۔ گرفتار کرنے کے واقعہ پر اساتذہ‘ عوام‘ سائنسدانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سکول انتظامیہ اور پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی سکول میں زیرتعلیم نوعمر لڑکے احمد محمد کے والدین کا تعلق سوڈان سے ہے۔ امریکہ میں مسلمانوں کی کونسل نے اس واقعے کو مسلمانوں سے نفرت اور خوف کی ایک مثال قرار دیا ہے اور اب تک اس طالبعلم سے وابستہ 10 لاکھ ٹویٹس کئے جا چکے ہیں اور لوگوں نے احمد کی حمایت میں وال کلاک لیکر تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان جان ارنسٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ احمد محمد کو اگلے ماہ ناسا کے خلانوردوں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب میں مدعو کیا گیا۔ احمد نے بھی صدر اوباما کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ وہ وائٹ ہائوس جائیں گے۔ احمد نے کہا کہ اس کے سکول ٹیچر الیکٹرانک کلاک کو نہ سمجھ سکے اور اسے بم تصور کرنے لگے اور پولیس کو بلا کر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ احمد نے بتایا کہ وہ فارغ اوقات میں مختلف اشیاء بناتے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...