جعلی سروے، ڈس انفارمیشن مہم حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے : عبدالعلیم خان

Sep 18, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) این اے 122 اور پی پی 147 میں تحریک انصاف کے امیدواروں عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی نے گڑھی شاہو، شاداب کالونی اور مصطفی آباد میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے این اے 122 سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جعلی سروے اور نام نہاد تجزیوں کے ذریعے ڈس انفارمیشن کی مہم حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے لیکن ایسے اوچھے ہتھکنڈے بھی نواز لیگ کو 11 اکتوبر کی شکست سے نہیں بچا سکتے۔ اس موقع پر میاں حامد معراج، جمشید اقبال چیمہ، فرخ جاوید مون، عامر شیخ، مسرت چیمہ، میاں جاوید علی و دیگر موجود تھے۔ عبدالعلیم خان اور محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ عوام نواز لیگ کی حقیقت سے آشنا ہیں جنہوں نے این اے 122 کے تمام علاقوں کو گزشتہ 8 برسوں سے پینے کے پانی سے لے کر تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رکھا ہے۔ نولکھا چرچ میں مسیحی برادری نے تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 11 اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں