اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد انتظامیہ کو وفاقی دارالحکومت میں جعلی ڈاکٹروں‘ حکیموں اور غیرمعیاری ادویات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن کا حکم دیدیا ہے۔ آپریشن کے دائرہ کار میں جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے والی فیکٹریوں اور زائد المیعاد اور ممنوعہ ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹورز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے انتباہ کیا ہے اس کاروبار میں ملوث لوگ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جن سے کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
آپریشن
اسلام آباد میں جعلی ڈاکٹروں ‘ حکیموں‘ غیرمعیاری ادویات کے خلاف آپریشن کا حکم
Sep 18, 2015