سری نگر (کے پی آئی) بھارتی فوج کی سولہوےں کو کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل آر آر نمبورکر نے کہا ہے کہ بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث دونوں طرف ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور کسی کا کوئی بھلا نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بعد گولہ باری جاری رکھنے کا کوئی بھی جواز نہیں۔ نگروٹہ میں اخبار نوےسوں سے بات چےت کرتے ہوئے جنرل نے کہا کہ آخر مذاکرات کے باوجود بھی پاکستان کی جانب سے مسلسل اور بلاجواز فائرنگ کیوں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کےا کہ بھارت کی جانب سے گولہ باری نہیں ہو رہی۔اور پاکستانی رینجرز نے نئی دہلی میں آ کر میٹنگ بھی کی اور اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی اب کنٹرول لائن پر حالات پر سکون ہوں گے لیکن سب کچھ اس کا الٹ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارتی جنرل