سنتیاگو (صباح نیوز+بی بی سی+اے ایف پی) چلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے مرکز میں زلزلے کے 8.3 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں 11 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ سونامی کی وارننگ جاری کرکے واپس لے لی گئی۔ چلی کے حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ بڑی بڑی عمارتیں جھول گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلےکی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد متعدد ذیلی جھٹکے محسوس کیے گئے۔بحرالکاہل سونامی کے تنبیہی مرکز کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر سونامی کی لہروں کا خطرہ ہے۔ بحرالکاہل میں سونامی کی لہریں معمول کی لہروں سے تین میٹر بلند تھیں۔چلی کے بعض ساحلی میں سونامی کی وارننگ کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی ٹی وی دکھائے جانے والے مناظر میں پانی قصبوں میں آ گیا ہے۔ چلی کے صدر نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد بلند مقام پر رہیں۔چلی میں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے سبب سمندر میں 21فٹ بلند لہریں بلند ہوئی ہیں۔ادھر پیرو اور ہوائی میں بھی سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔