نیپال میں نئے سیکولر آئین کی منظوری ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ مسترد

Sep 18, 2015

کھٹمنڈو (اے پی پی+ اے این این) نیپال میں بھاری اکثریت کے ساتھ نئے سیکولر آئین کی منظوری دیدی گئی۔ اراکینِ پارلیمان نے نپیال کو ہندو ریاست قرار دینے کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے مطالبے کو بھی مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 598 میں سے 507 ارکان نے نئے آئین کی مجموعی طور پر تقریباً تین سو شقوں کی منظوری دی ۔ نیا آئین 2006ء میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سے نافذ عبوری آئین کی جگہ لے گا۔ نئے آئین کے تحت ملک کو سات صوبوں پر مشتمل وفاق کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ اراکینِ پارلیمان نے نپیال کو ہندو ریاست قرار دینے کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے مطالبے کو بھی مسترد کر دیا۔نئے آئین کو سیکولررکھا گیاہے جہاں مذہب اور ریاست ایک دوسرے سے الگ ہونگے ۔ ماونواز باغیوں کی مسلح جدوجہد کے خاتمے اورملک کے سیاسی انتظام میں کمیونسٹوں کی شمولیت کے بعد 2008ء میں بادشاہت کا خاتمہ بھی ہوا تھا۔

نیپال

مزیدخبریں