لاہور(سٹاف رپورٹر)ٍمحکمہ خصوصی تعلیم پنجاب سال 2015-16 میں 12نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کرے گا یہ بات صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس نے گذشتہ رز محکمانہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی اس موقع پر سیکرٹری خصوصی تعلیم عنبرین رضا، ڈائریکٹر خصوصی تعلیم اور محکمہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے اجلاس کے دوران آصف سعید منہیس نے کہا کہ ان ترقیاتی سکیموں کے مکمل ہونے سے خصوصی افراد کو تربیت اور اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔
محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب میں 12 ترقیاتی سکیمیں شروع کرے گا : آصف سعید منہیس
Sep 18, 2015