وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات 5روزہ دورے پر چین روانہ

اسلام آباد (اے پی پی) فاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور قومی ورثہ سےنےٹر پروےز رشےد 5روزہ دورے پر چےن روانہ ہوگئے جہاں پر وفاقی وزےر چےن کے صوبے گانسو مےں سلک روڈ انٹرنےشنل کلچر   اےکسپو مےں شرکت کرےں گے۔ اس اےکسپو کا مقصد قدےم شاہراہ رےشم سے متصل ممالک کے درمےان ثقافتی تبادلوں کا فروع ہے۔ اےکسپو مےں عالمی رہنماءاور ثقافتی، سےاحت اور انفارمےشن وزراءسےمت سفارت کار، بےن الاقوامی اداروں کے رہنماءاور بےن الاقوامی ثقافتی اداروں کی اہم شحصےات شرکت کرےں گی۔ سلک روڈ انٹرنےشنل کلچر اےکسپو پہلی مرتبہ چےن کے صوبے گانسو کے شہر ڈن ہانگ مےں ہوگا۔اس دوران مختلف اعلی سطحی فورم اور سلک روڈ ثقافتی نمائش سمیت مختلف تقرےبات منعقد ہونگی جو ہر سال منعقد ہوگی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مختلف فورمز ، نمائشوں اور ثقافتی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویزرشید گانسو صوبے کے گورنر کی دعوت پر انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کررہے ہیں۔ ایکسپو کے موقع پر چین کے وزیر ثقافت لو شو گنگ ، ڈپٹی وزیر ثقافت ڈنگ وی اور ریڈیو ، فلم اور ٹیلی ویژن کے نائب وزیر ٹونگ گنگ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن