اشرف غنی اندرونی مسائل کا شکار، اقتدار کیلئے ہاتھ پا¶ں مار رہے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے۔ وہ اپنے اقتدار کا توازن برقرار رکھنے کیلئے ہاتھ پا¶ں مار رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی کسی ملک سے دوستی پر اعتراض نہیں۔ وہ ایران، بھارت کو دوست بنائیں لیکن پاکستان پر الزام تراشی نہ کریں۔ ملا فضل اللہ کیخلاف تمام شواہد افغان صدر کے حوالے کئے ہیں لیکن افغان حکومت نے فضل اللہ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ افغان صدر مہاجرین کو اپنے وطن واپس لیکر جائیں، افغان مہاجرین کے جانے کے بعد دہشت گردوں سے تعاون کا الزام لگا تو جوابدہ ہوں گے۔ افغانستان کو واہگہ کے راستے بھارت سے تجارت کی اجازت دے رکھی ہے موجودہ حالات میں ہم بھارت کو یہ سہولت نہیں دے سکتے۔
خواجہ آصف

ای پیپر دی نیشن