لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں پر مجموعی طو رپر 173 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ملتان میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام میٹرو بس کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا اور اس منصوبے سے جنوبی پنجاب کے عوام کو جدید، باکفایت اور آرام دہ سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔
حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،میاں عرفان دولتانہ
Sep 18, 2016