فیروز والا (نامہ نگار) سیوریج سسٹم میں خرابی کے باعث کوٹ عبدالمالک سکیم 2 اور تین میں گندا پانی گلی محلوں میں کھڑا ہے گندے پانی کی بدبو سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں صفائی کے ناقص نظام پر ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔