تحصیل ہسپتال فیروز والا میں طبی سہولتوں کی کمی ، مریضوں کو مشکلات

فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل ہسپتال فیروز والا میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات میسر نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تحصیل ہسپتال میں کئی سال سے زیر تعمیر ڈیڈ ہائوس مکمل نہ ہو سکا۔ کئی امراض کے مریضوں کو لاہور اور دیگر ہسپتالوں میں رخ کرنا پڑتا ہے۔ شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہسپتال فیروز والا میں سہولتیں فراہم کی جائیں اور موجودہ ایم ایس کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...