ہماری سیاست ذاتی مفادات سے بالاتر ہونی چاہیے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

Sep 18, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سیاسی جماعتوں کی کھینچا تانی صرف اور صرف ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ہے۔ ملکی مفاد کسی کے پیش نظر نہیں ہوتا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی اور دینی جماعتیں صرف اور صرف اللہ کے دین کی سربلندی اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے اکٹھی ہوں کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔

مزیدخبریں