فیروز والا (نامہ نگار) جے یو پی (نورانی گروپ) لاہور کے صدر صاحبزادہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز بلند کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی افواج کے مظالم شمار کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ ہر روز بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ اسے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی چینلز، فلموں اور ڈراموں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ ملک پاکستان کے سیاستدان اپنی لڑائی چھوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے کچھ کریں۔ اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والے ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔