عالمی بنک کی طرف سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کی ستائش

Sep 18, 2016

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سیکرٹری بی آئی ایس پی کو عالمی بینک کی جانب سے موصول ہونے والے ایک خط میں، مقررہ اہداف کی حصولی کے حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ حال ہی میں جوائنٹ املیمنٹیشن سپورٹ مشن کے اختتام پراس رپورٹ پر روشنی ڈالی گئی کہ بی آئی ایس پی نے اپنے تمام اہداف حاصل کرلئے ہیں بلکہ کچھ اہداف کے نتائج مقررہ نتائج سے بھی بہتر ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام 19 ڈسبرسمنٹ لنک انڈیکیٹرز(ڈی ایل آئز) کو کامیابی کیساتھ حاصل کرلیا گیا ہے اور گزشتہ حاصل کردہ ڈی ایل آئی کے بقیہ فنڈز رواں ماہ میں تقسیم کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں