لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے منڈی بہائو الدین کے عمران احمد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے بذریعہ اومان میلان (اٹلی) جانے والے عمران احمد کو ایف آئی اے امیگریشن کے انسپکٹر رئیس احمد باجوہ اور سب انسپکٹر رضوان نعیم نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے پاس موجود اٹلی میں قیام کا ریذیڈنٹ کارڈ جعلی تھا۔ عمران احمد کو تھانہ پاسپورٹ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔