لندن( صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے خطاب کے دوران کشمیری برادری دفتر کے باہر بھرپور احجاجی مظاہرہ کریگی۔ اسکے علاوہ برسلز، پیرس، دی ہیگ میں بھی مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔
اقوام متحدہ میں بھارتی خطاب کے دوران کشمیری احتجاج کریں گے: بیرسٹر سلطان
Sep 18, 2016