35خواتین سفارت کاروں نے اقوام متحدہ میں نئے سیکرٹری جنرل کیلئے خاتون کے انتخاب پرزوردیا : ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں 35خواتین سفارت کاروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئے سیکرٹری جنرل کیلئے کسی خاتون کا انتخاب کیا جانا چاہئے. انہوں نے کہا کہ ان خواتین سفارتکاروں نے اپنی ایک یاداشت میں بین الاقوامی برادری کی توجہ دلائی ہے کہ اب تک کوئی بھی خاتون سیکرٹری جنرل نہیں بنائی گئی اس لئے اب کسی خاتون کو اس کا موقع ملنا چاہئے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اس وقت بلغاریہ کے سابقہ وزیراعظم انتوریو مضبوط امیدوار کے طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اقوام متحدہ میں اس بات پر سوچ بچار ہورہی ہے کہ سیکرٹری جنرل کا انتخاب امریکی انتخابات سے پہلے یا بعد میں کرایا جائے۔ یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات نومبر میں ہونے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن