مکرمی !کسی بھی ریاست کے شہری ہوتے ہوئے پرامن احتجاج اس ریاست میں رہنے والوں کے بنیادی حقوق میں سے ایک ہوتا ہے لیکن پرامن احتجاج اور پرتشدد احتجاج میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے لوگ ہر اس چیز کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔ جس کو وہ اپنے لئے بہتر نہیں سمجھتے لیکن اس احتجاج کو پرتشدد احتجاج بنتے دیر نہیں لگتی آج کل بہت سے مسائل ہیں جن کی بنیاد پر احتجاج کیا جاتا ہے لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ احتجاج پرامن احتجاج کی بجائے پرتشدد اور پرشدت احتجاج کا رخ اختیار کر لیتا ہے جس میں اکثر جانی نقصان اور مالی نقصان دونوں نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے احتجاج نہ صرف وقت ضائع کرتے ہیں۔ ان احتجاج میں جانی، مالی نقصان بھی ہوتا ہے حکومت وقت کو چاہئے عوام کو درپیش مسائل کو بہتر طریقے سے حل کریں تاکہ ایسے احتجاجوں سے بچا جا سکے۔ (فریحہ نجیب پوسٹ ،گریجویٹ کالج فارویمن سمن آباد لاہور)