اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کا مثبت رپورٹنگ کا کردار قابل تعریف ہے، ووٹ دینا ہر شہری کا آئینی فریضہ ہے، پاکستان کا کوئی بھی فیصلہ اور ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں، این اے 120مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔ گذشتہ روز سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمشن نے مشکلات کا فوری ازالہ کیا۔ جب تک خواتین خود آگے بڑھ کر حصہ نہیں لیں گے وہ اپنا حق نہیں منوا سکیں گی۔
مثبت رپورٹنگ میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے ‘پاکستان کا کوئی بھی فیصلہ خواتین کے بغیر ممکن نہیں: مریم اورنگزیب
Sep 18, 2017