46 فیصد پاکستانی آرٹیکل62-63 ختم کرنے کے مخالف،27 فیصد حامی

اسلام آباد(نامہ نگار)گیلپ پاکستان کی سروے رپورٹ کے مطابق 46فیصد پاکستانی آئین کے آرٹیکل 62،63کے خاتمے کے مخالف ہیں ۔گیلپ کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق جب سروے کے دوران پاکستانی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ حکمران جماعت دفعہ 62،63کو آئین سے نکالنا چاہتی ہے اور یہ دفعہ صادق اور امین سے متعلق ہے، آپ اس فیصلے کی حمایت کریں گے یا مخالفت؟سوال کے جواب میں 46فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کی مخالفت کریں گے ،27فیصدنے کہا کہ وہ اس فیصلے کی حمایت کریں گے جبکہ 27فیصد نے اس کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت۔
گیلپ سروے

ای پیپر دی نیشن