مجرمان کاعدلیہ پرعدم اعتماد بے معنی ہے‘محمدناصراقبال خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈ ووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،چودھری ثاقب ظہیر ،سلمان پرویز،روحی کھوکھر ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرشبیرحسین ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ مجرمان کاعدلیہ پرعدم اعتماد بے معنی ہے، آزادعدلیہ نے عدل کیا۔ہمارے ساتھ انصاف ہوا ہے ،یہ بات کبھی کوئی مجرم نہیں کہتا۔پاکستان کے باشعورعوام کسی چور،ڈاکواوربدعنوان کاسہارا نہیں بن سکتے۔پاکستان کے آئینی ودفاعی ادارے مقررہ آئینی حدود کے اندر بہترین اندازمیں کام کررہے ہیں۔پاکستان میں کوئی گروہ یاگمراہ فردآئینی اداروں کے ساتھ تصادم کی پوزیشن میں نہیں۔آزادعدلیہ کے حالیہ فیصلے قومی ضمیر کی تائید کے حامل ہیں،قوم اپنے قومی اداروں کی پشت پرکھڑی ہے۔پاکستان کی غیور اوربیدارقوم کااپنے قومی اداروں پراعتماد برقرار ہے۔پاکستانیوں نے سیاسی غلامی کی بیڑیاں توڑ دیں اورموروثی سیاست کاسومنات پاش پاش کردیا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان اورمیاں محمدسعید کھوکھر نے مزید کہا کہ ہرعہدمیںجمہور اورریاست کاوجودجمہوریت سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن