لیگی کارکنوں کے اغوا کا نوٹس‘ اداروں کی غیرجانبداری پر دھبہ نہیں لگنے دینگے: وزیرداخلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے این اے 120 میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی غیرجانبداری پر دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کی کامیابی ورلڈ الیون سے میچ جیتنے کے مترادف ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ این اے 120 کے الیکشن میں کامیابی حکومتی پالیسیوں پر عوام کااعتماد کا اظہار ہے۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے کی خبریں افواہ ساز فیکٹریاں اُڑاتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں جمہوریت ہی چلے گی باقی کوئی فارمولا نہیں چلے گا۔ سی پیک مکمل ہو گا اور امریکہ سے معاملات طے ہو جائیں گے، منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو الیکشن سے سبق مل گیا ہوگا۔
احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن