وارث شاہ کا 3 روزہ عرس ختم، ہیر خوانی کے مقابلے میں حصہ لینے والوں کو انعام دیئے گئے

Sep 18, 2017

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) سید وارث شاہ کے 219ویں سالانہ عرس کے موقع پر ہیر خوانی کے مقابلہ سے زائرین کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی اور ہیر خوانوں کو کھل کر داد دی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام پنجاب آرٹس کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل پنجاب مغیث بن عزیز، اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ، عبدالحمید بھٹی، صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد اسلام غازی، جوائنٹ سیکرٹری جمال دین خان، شیخ عظیم علی، ڈاکٹر جمیل اختر، شیخ امتیاز احمد، سید علی معظم رضوی، محمد ارشد شیخ، محمد اسکم بھٹی، محمدیعقوب سندھو، اختر رسول جنجوعہ، مینجر احسان ا لمالک خاں، صنعتکار حاجی امانت علی شیخ، مختار احمد سمیت دیگر نمائندہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، ہیر خوانی کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن ماسٹر نور محمد نے حاصل کی جنہیں 10ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی، دوسری پوزیشن نعیم سندھو نے حاصل کی جنہیں انعام میں 7ہزار روپے نقدی اور ٹرافی دی گئی۔ تیسری پوزیشن کے حقدار سفیان علی ٹھہرے جنہیں 5ہزار روپے نقد انعام اور یادگاری شیلڈ دی گئی، وارث پرھیا کمیٹی کے عہدیداروں کی طرف سے ہیر خوانی کے مقابلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل و دیگر مہمانوں کو کتابوں کے تحائف پیش کئے گئے، علاوہ ازیں عرس کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی شیخوپورہ کے زیر اہتمام تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد کو چیک کیا گیا۔

مزیدخبریں