ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت)ساہیوال ملتان روڈ پر چک 9-133ایل کے قریب آئل ٹینکر الٹ جانے کے نتیجہ تیل بہہ گیا، ساڑھے چار گھنٹے تک ٹریفک جام ٹرینوں کی آمدو رفت بھی معطل رہی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایک آئل ٹینکر ملتان سے لاہور جا تے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے تیل بہہ نکلا اور پٹرول جی ٹی روڈ اور ریلوے لائن تک پھیل گیا جس سے ساہیوال ملتان روڈ اور ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل کرکے امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں ، ریسکیو کی ٹیموں نے امدادی کاروائیوں کے بعد جی ٹی روڈ اور ریلوے ٹریک سے پٹرول کی صفائی کے ساڑھے پانچ بجے صبح ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور ٹرینوں کی آمدو رفت بھی بحال ہو گئی ۔اس دوران کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کو ہڑپہ اور چیچہ وطنی جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو اوکاڑہ اور ساہیوال کے ریلوے اسٹیشنوں پر روک کے رکھا جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئل ٹینکر کے الٹنے سے چالیس ہزار لیٹر پٹرول ضائع ہوگیا ۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کچھی نے موقعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی ۔
ساہیوال: آئل ٹینکر الٹنے سے تیل بہہ گیا، ٹریفک جام، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
Sep 18, 2017