ہری پور(آن لائن)ڈینگی وائرس سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گی محکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی اقدامات پر شہریوں کا عدم اعتماد متعدد دیہاتوں میں ڈینگی سے درجنوں افراد متاثر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ نڑتوپہ گولی میرا کے رہائشی عابد خان جو بارہ دن سے شدید تیز بخار میں مبتلا تھا اور ہسپتال میں زیر علاج تھا گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ورثاء نے بتایا ہے کہ عابد خان کو ڈینگی بخار کی شکایت پر ہسپتال لے جایا گیا تھا ۔