لاہور (این این آئی) یورپ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف سویڈن ڈاکٹر انجی جیکولین بین المذاہب ہم آہنگی اور دیگر مذہبی امور پر بات چیت کیلئے آج پاکستان آئیں گی۔ لاہور میں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو ان کا استقبال کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر انجی جیکولین کی خصوصی سکیورٹی کیلئے 14 رکنی ٹیم سویڈن سے پہلے ہی یہاں پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر انجی جیکولین کل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 424 منگمری والا میں چرچ کی نئی عمارات کا افتتاح کریں گی اور 22 ستمبر کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات کریں گی جبکہ اس روز سویڈش سفیر کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر انجی جیکولین کی عاصمہ جہانگیر اور علامہ طاہر اشرفی سے بھی ملاقات ہوگی۔
لاہور :یورپ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف سویڈن آج پاکستان پہنچیں گی
Sep 18, 2017