کراچی(آن لائن) سینٹرل جیل سے 49 خطرناک قیدیوں کو اندرون سندھ منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے 2 قیدیوں کے فرار کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر 49 خطرناک قیدیوں کوسخت سیکیورٹی حصار میں اندرون سندھ منتقل کردیا گیا ہے۔ اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کیے گئے اسیروں میں سزائے موت یافتہ قیدی اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی اپیکس کمیٹی نے کراچی سینٹرل جیل میں موجود خطرناک قیدیوں کو صوبے کے دیگر جیلوں میں منتقل کرکے ان جیلوں کو ہائی سیکیورٹی جیل قراردینے کا فیصلہ کیا تھا۔
کراچی سینٹرل جیل سے 49 خطرناک قیدی اندرون سندھ منتقل کردئیے گئے
Sep 18, 2017