واپڈا، پیپکو اور متعلقہ اداروں میں 1317 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

Sep 18, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وپڈا، پیپکو اور اس سے متعلقہ اداروں میں 1317 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ انکشاف آڈٹ رپورٹ 2015-16 اور 2016-17 کی آڈٹ رپورٹ میں ہوا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی پی آئی پی، پی ایچ پی ایل کے آڈٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ 147 کیسز میں 171 ارب روپے کی ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ 102 ارب روپے کی ادائیگیوں کے نظام میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ 82 کیسز میں 786 ارب روپے کی زیادہ ادائیگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 35 کیسز سے متعلق 259 ارب روپے کی ادائیگیوں میں غفلت دکھائی گئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نادہندگان سے 232 ارب روپے کی وصولیوں میں ناکام رہیں۔ 

مزیدخبریں