وزیراعظم شاہد عباسی بھی نواز شریف کی انگلیوں پر ناچ رہے ہیں: شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم بھی نواز شریف کی انگلیوں پر ناچ رہے ہیں، نواز شریف اداروں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں مگر ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی جب آئین میں 18ویں ترمیم کر رہی تھی تو نوازشریف کو کہا گیا تھا کہ 62 اور 63 شقوں کو آئین سے نکال دیا جائے لیکن نواز شریف نے اپنے سیاسی گرو ضیاء الحق کی اس ترمیم کو ختم کرنے کی مخالفت کی تھی، نواز شریف کا جی ٹی روڈ کا پاور شو ناکام رہا، ان کی پارٹی کیسنئیر قیادت ان کے ساتھ نہ تھی اور ان کے ساتھ ریلی میں وہی لوگ تھے جو جنرل پرویز مشرف کے ساتھ تھے، ریلی میں بلٹ پروف گاڑیاں وزیراعظم ہاؤس کی تھیں اور ان کی سکیورٹی پنجاب پولیس کے حوالے تھی، پنجاب میں پیپلز پارٹی نے باقاعدہ مہم شروع کردی ہے اور ہم روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر قائم ہیں، پیپلز پارٹی اب تیسری نسل میں چل رہی ہے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ نواز شریف جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں ان کو جمہوریت یاد آجاتی ہے، ملک میں اب اس وقت جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، نوازشریف کی ذات،ساکھ اور سیاست کو خطرہ ہے، نواز شریف نااہل ہونے کے بعد جب لاہور گئے تو تمام راستے سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا، نواز شریف ایک ہنڈی میں دو مزے لینا چاہتے ہیں، حکومت ان کی پارٹی کی ہے اور وہ خود اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں اب ایسا نہیں چل سکتا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے زیادہ بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف سازش نواز شریف نے کی۔ پیپلز پارٹی بائیں بازو کی سیاست کر رہی ہے۔ ہمارے ملک میں کسانوں کی حالت بہت خراب ہے، کاٹن ہمارے ملک میں پیدا ہورہی ہے لیکن تاجر پاکستان چھوٹ کر بنگلہ دیش جارہے ہیں، موجودہ حکومت کے دوران کسانوں کی حالت بہت خراب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، بھارت اور امریکہ کے ساتھ جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...