اسلام آباد (این این آئی)بھارتی حکومت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامباوالے کو چین میں ہائی کمشنر تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اجے بساریہ کوپاکستان میں نیاہائی کمشنرمقر رکردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولینڈمیں تعینات بھارتی سفیراجے بساریہ اکتوبرمیں پاکستان پہنچیں گے۔ نئے بھارتی ہائی کمشنر پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری کے حامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گوتم بامباوالے چین میں بھارت کے نئے سفیر ہوں گے۔واضح رہے کہ چین میں بھارتی ہائی کمشنر وجے گوکھلے کو سیکریٹری اکنامک افیئرز ساﺅتھ بلاک کے عہدے پرمقرر کیا جارہا ہے جس کے باعث چین میں بھارتی ہائی کمشنر کی خالی نشست پرگوتم بامباوالے کی تقرری کا امکان ہے۔
اجے بساریہ پاکستان میں نئے بھارتی ہائی کمشنرمقرر،گوتم بامباوالے کو چین میں تعینات کرنےکا فیصلہ
Sep 18, 2017