کبیروالا(نامہ نگار )نبی کریم کی شان اقدس میں ثناءخوانی کرناعبادت ہے ،دلوں میں عشق نبیکی شمع کا فروزاں ہونا کامل ایمان کی نشانی ہے ،محافل نعت میں شرعی تقاضوں اور اسلامی تعلیمات کےمطابق شرکت کرنے والوں پر فیوض وبرکات کی برسات ہوتی ہے ،ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف ثناءخوان قاری محمد عثمان قادری نے میلاد کونسل ماڑی سہو اور سماجی شخصیت سردار محمدعاطف علی سہو کے زیر اہتمام رہائشگاہ میاں محمد اقبال سہو پر منعقدہ 15ویں سالانہ محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب نبی مکرم کی محبت کو کامل ایمان کی شرط اول قرار دیا ہے۔۔آخر میں روہنگیا مسلمانوں کے مصائب کے خاتمہ کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔