ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا: پاکستان نے گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو کا فائنل جیت کر گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ریورس سنگلز میچوں کے پہلے مقابلے میں اعصام الحق قریشی شکست کھا گئے ،وہ میچ کے دوران تھکے تھکے دکھائی دیئے اورمالش کرواتے رہے جبکہ بعدازاں ہسپتال جانا پڑا۔عقیل خان نے حریف کھلاڑی کو ہرا کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنا رکر دیا ۔ پاکستان نے تھائی لینڈ کیخلاف دو کے مقابلے میں تین میچوں سے کامیابی حاصل کی ۔

ای پیپر دی نیشن