راولپنڈی تعلےمی بورڈ کے زےر اہتمام انٹر مےڈےٹ کا سپلےمنٹری امتحان 21 اکتوبر کو ہوگا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی تعلےمی بورڈ نے انٹر مےڈےٹ کے سپلےمنٹری امتحان2017 ءکا شیڈول جاری کردےا امتحان 21 اکتوبر کو ہوگا سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 ستمبر ، دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ3اکتوبر جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ6اکتوبر مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم پروسیسنگ فیس مبلغ395/-روپے ہے پرائیویٹ امیدواران ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ، راولپنڈی بذریعہ رجسٹرڈ یا دستی جمع کروائیںمزید معلومات کیلئے بورڈ کی ویبسائٹ www.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میںکنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا انٹر برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن