اسلام آباد (نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام ”انگریزی زبان و ادب میں عصر حاضر کے رجحانات“کے زیر عنوان دو روزہ قومی کانفرنس 13اکتوبر کومنعقد ہوگی جس میں پاکستان بھر سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ ¾ سکالرز ¾ ماہرین اور انگریزی زبان و ادب سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔کانفرنس کی اہمیت کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یہ کانفرنس انگریزی زبان و ادب میں درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لئے مشترکہ پالیسی بنانے اور انگریزی زبان و ادب کے روایتی تدریسی انداز اور تکنیک کو جدید بنانے میں مددگا ر ثابت ہوگی ۔