انڈےن وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونینے یوسف کا ریکارڈ توڑ دےا

چنائی (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 12 ویں بلے باز بن گئے، دھونی نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 9720 رنز بنا رکھے تھے جبکہ دھونی نے اب تک 302 میچز میں 9737 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 10 سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں شامل ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں، سنگاکارا 14234 رنز بنا کر دوسرے، رکی پونٹنگ 13704 رنز بنا کر تیسرے، سنتھ جے سوریا 13430 رنز بنا کر چوتھے، مہیلا جے وردھنے 12650 رنز بنا کر پانچویں، انضمام الحق 11739 رنز بنا کر چھٹے، جیک کیلس 11579 رنز بنا کر ساتویں، سارو گنگولی 11363 رنز بنا کر آٹھویں، راہول ڈریوڈ 10889 رنز بنا کر نویں، برائن لارا 10405 رنز بنا کر دسویں اور تلکارتنے دلشان 10290 رنز بنا کر 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن