سابق آسٹریلوی کرکٹر باب ہولانڈ انتقال کر گئے

Sep 18, 2017

میلبورن (اے پی پی) سابق آسٹریلوی کرکٹر باب ہولانڈ انتقال کر گئے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ ہولانڈ کو رواں برس مارچ میں دماغ کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، ہولانڈ نے 1984ءمیں ٹیسٹ ڈیبیو کر کے آسٹریلیا کے تیسرے زائد العمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہیں گیارہ ٹیسٹ اور دو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ہولانڈ نے ٹیسٹ میں 34 اور ون ڈے میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں