شکریہ پاکستان اور لاہور، باحفاظت اپنے گھر پہنچ گےا ہوں،کپتان فاف ڈوپلیسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آزادی کپ مےں شرکت کے بعد ورلڈ الیون کے کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس پہنچ گئے ۔ورلڈ الےون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹیم میں شامل آسٹریلوی فاسٹ بالر بین کٹنگ نے پاکستان کے کامیاب دورہ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے کامیاب دورہ کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں جس کی خبر انہوں نے اپنی سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر پر دی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ باحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں ساتھ ہی میزبانی کے لئے شکریہ پاکستان اور لاہور لکھا۔ بین کٹنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان کا شکریہ، یہ ہفتہ یادگار تھا اور یہ صرف کرکٹ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ تھا۔بین کٹنگ نے قذافی سٹیدیم لاہور میں موجود کرکٹ شائقین کی تصویر شیئر کی ہے جس میں شائقین شکریہ آئی سی سی اور ورلڈ الیون کے پلے کارڈز پکڑے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن