لاہور(خصوصی نامہ نگار )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ڈائریکٹر لائ(ہائی کورٹ)امیر حسن کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹرلا ء (اپیلٹ کورٹ ودیگر)تعینات کر دیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر عبد الحفیظ کو ڈائریکٹر لاء (سول کورٹس)تعینات کر دیا ہے۔تقرری کے منتظرڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس ہارون الرشید کو ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن تعینات کر دیا ہے۔دریں اثناء ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)رانا عبد الشکور نے دو افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون حمیرا شریف کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں لگا دیا۔