کالا باغ ڈیم بھاشا اور مہمند کی نسبت کم خرچ میں مکمل ہو سکتا ہے: عبدالباسط

Sep 18, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملک و قوم کی اشد ضرورت ہے ۔ اس کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرنا مجبوری ہوگی لیکن قوم کو بھوک پیاس سے بچانے کے لیے ناگزیر قدم اٹھانے سے ہرگز گریز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے مستقبل میں ملک کو پانی کی شدید قلت سے بچانے کے لیے بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کا قابل ستائش قدم اٹھایا ہے ۔ عوام کی پسندیدگی کا یہ عالم ہے کہ کاروباری برادری اور دیگر محب وطن افراد و طبقات دھڑا دھڑ ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کرا رہے ہیں ۔ تاہم عبدالباسط نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم مذکورہ دونوں ڈیموں کی نسبت کم وقت اور کم خرچ میں مکمل ہو سکتا ہے

مزیدخبریں